جانئے کرینہ نے شاہد کپور کو 12 سال کا بچہ کیوں کہا؟

شائع 17 جون 2016 08:51am

karina30000000

ممبئی:بولی وڈ کی سب سے زیادہ خبروں میں رہنے والی جوڑی شاہد کپور اور کرینہ کپور نے الگ ہونے کے بعد کبھی بھی ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم ایک طویل عرصے بعد دونوں ایک ساتھ فلم 'اڑتا پنجاب' میں نظر آئیں گے،دونوں اداکاروں کے ایک ساتھ کام کرنے  کی خبر نے پورے بھارتی میڈیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

 کیا دونوں میں پھر سے دوستی ہو گئی ہے؟یا فلم کے سیٹ پر دونوں نے ایک دوسرے کو نظر انداز کیا ؟جیسے ہزاروں سوال صحافیوں کے ذہن میں ہیں ۔

فلم کی تشہیری تقریب کے دوران  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کرینہ نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم  لوگوں کو ہمارا ساتھ کام کرنا عجیب کیوں لگ رہا ہے؟ہم دونوں نے فلم کے سیٹ پر پروفیشنلز  کی طرح کام کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے یہ فلم سائن کی تھی مجھے نہیں پتہ تھا شاہد کپور کو بھی اس میں کاسٹ کیا جا چکا ہے،میں نے بہترین اسکرپٹ کی بناء پر فلم سائن کی ،اور یہ معلوم ہونے کے بعد کہ شاہد بھی اس میں ہیں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔

صحافی کی جانب سے پو چھا گیا سوال کہ سیف کو آپ کا شاہد کے ساتھ کام کرنا کیسا لگا؟کہ جواب میں کرینہ کا کہنا تھا  کہ "سیف اور شاہد 12 سال کے بچے نہیں ہیں"۔دونوں بہت سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں ایک دوسرے کے ساتھ کیسا سلوک کرنا ہے۔

کرینہ نے مزید کہا کہ دونوں اداکار(سیف علی خان اور شاہد کپور) بہت جلد فلم' رنگون' میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بشکریہ:بولی وڈ  لائف ڈاٹ کام