بالآخر کنگنا رناوت بھی محبت میں گرفتار ہوگئیں
ممبئی:بولی وڈ کی اسکینڈل کوئین کنگنا رناوت آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں ۔
تاہم انہیں مسائل کو شکست دینا آتا ہے،اور وہ زندگی میں آگے بڑھنا بھی خوب اچھی طرح جانتی ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کنگنا نے بتادیا کہ وہ کس سے محبت کرتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ 'میں اپنے آپ سے بیحد پیار کرتی ہوں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پہاڑی لڑکی ہوں ،اسلئے قدرت کے حسین نظارے مجھے بیحد پسند ہیں،پہاڑوں پر چڑھنامیرے نزدیک سکون حاصل کرنے کا سب سے اچھاذریعہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے کنگنا اور معروف اداکار ہرتیک روشن کے درمیان قانونی جنگ کا سلسلہ جاری ہے،جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔