بولی وڈ کی تین مشہور فلموں کی ری میکنگ ہوگی
فائل فوٹو ہیرو نمبر 1
فلم ساز واشو بھگنانی نے 90 کی دہائی میں سنیماء گھروں میں زبردست بزنس کرنے والی سیریز ہیرو نمبر 1، بیوی نمبر 1، اور کولی نمبر 1 کو دوبارہ بنانے کا ارداہ ظاہر کیا ہے۔
بھگنانی پوجا انٹر ٹینٹمنٹ اور ایروز انٹرنیشنل کی مشترکہ پیشکش ان تینوں فلموں کا ری میک باہمی رضا مندی سے کیا جائے گا۔
بھگنانی نے بھارتی میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ پوجا فلمز 20 سال سے مووی میکنگ کے بزنس سے منسلک ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور ایروز انٹرنیشنل کے چیئرمین کشور اس بارے میں کافی عرصے سے سوچ بچار کرہے تھے ۔
اس بارے میں کشور کا کہنا تھا کہ پوجا فلم کے اشتراک سے ہم شائقین کیلئے بہترین تفریح کا موقع فراہم کریں گے اور یہ ایک انتھک محنت کا نتیجہ ہوگی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔