فلم "ڈان3 "کے حوالے سے اہم فیصلہ منظرعام پر آگیا
ممبئی: معروف ہدایت کار فرحان اختر کی کامیاب ترین فلمیں ڈان 1 اور ڈان 2 کے بعد ڈان3 کے سیکوئل کیلئے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بجائےدوسری ادکاراؤں کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
اس بار فرحان اختر اپنی فلم میں مرکزی کردار کیلئے کس اداکارہ کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں،اس بات کو جاننے کی بے تابی بھارتی میڈیاکے ساتھ پوری فلم انڈسٹری کو ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق فلم "ڈان3 "میں مرکزی کردار بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان ہی نبھائیں گے ،تاہم اس بار پریانکا کی بجائے کسی نئی ادکارہ کو ہیروئن کے کردار کیلئے منتخب کیا جائے گا۔پریانکا کی جگہ کس اداکارہ کی قسمت میں یہ کردار آئے گایہ تو وقت ہی بتائے گا ۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی ڈان ماضی کی کامیاب ترین فلم ڈان کاسیکوئل ہے،جس میں بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے مرکزی کردار نبھا کر سب لوگوں کے دل جیت لئے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔