مفتی عبدالاقوی اسلام کو بدنام کررہے ہیں ،قندیل بلوچ

اپ ڈیٹ 29 جون 2016 08:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ماڈل گرل قندیل بلوچ کا کہنا ہے مفتی عبدالاقوی بند کمرے میں بیٹھ کر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، حکومت سکیورٹی فراہم کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قندیل بلوچ کا کہنا تھا سارے مفتی اور علما ءبرے نہیں ہوتے،وہ علماء کی عزت کرتی ہیں، مگر مفتی عبدالقوی بند کمرے میں بیٹھ کر اسلام کا نام بدنام کر رہے ہیں۔ وہ مفتی سے کسی غلط مقصد کیلئے نہیں بلکہ ان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے کیلئے ملیں۔ پبلیسٹی سٹنٹس کرنے کیلئے مشہور قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ اپنی پہچان بنانے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کر کے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کی چند روز قبل مفتی عبدالقوی کیساتھ ایک ہوٹل میں تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جس میں قندیل بلوچ مفتی عبدالقوی کے انتہائی قریب تھیں جبکہ ایک تصاویر میں وہ مفتی قوی کی ٹوپی بھی پہنی ہوئی تھیں ۔