ترکی حملہ:ہرتیک روشن بال بال بچ گئے
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار ہرتیک روشن ترکی کے کمال اتاترک انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر حملے کے دوران وہیں موجود تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ہرتیک نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ استنبول ائیرپورٹ پر ہونے والے حملے سے تقریباً ایک گھنٹے قبل میں اور میرے دونوں بیٹے آرہان اور اردھان ائیر پورٹ پر ہی موجود تھے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ استنبول سے بھارت کیلئے ہماری ایک فلائٹ چھوٹ چکی تھی ،اور دوسری پرواز ایک روز بعد کی تھی۔
تاہم انہوں نے ائیرپورٹ کے عملے کی مدد سے اکانومی کلاس کے ذریعے اپنا سفر جاری رکھا اور یوں وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
خیال رہے کہ ہرتیک روشن اپنے دونوں بیٹوں(آرہان ،اردھان) کے ساتھ اسپین اور افریقہ چھٹیاں منانے گئے تھے،اور بھارت براستہ استنبول واپس آرہے تھے کہ یہ حادثہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ ترکی کے کمال اتاترک انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہونے والے3خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک جبکہ 175 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
missed connecting flight at Istanbul n wer stuck at airport next flight ws next day,but took economy n flew out earlier. #Prayers4istanbul
— Hrithik Roshan (@iHrithik) June 28, 2016
Ws helped by d kindest staff at Istanbul arport hours ago. Shocking news. Innocents killed 4 religion.V must stand united against terrorism.
— Hrithik Roshan (@iHrithik) June 29, 2016

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔