ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کو نوٹس جاری کر دیا

شائع 29 جون 2016 02:12pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو سیکشن  5-A 122 کے تحت نوٹس جاری کردیا ہے۔

برانڈ سیناریو کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹس میں گلوکار کو فوری طور پر گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان نے 2013 میں بیرون ملک دورے پر کافی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد انہوں نے آمدن ظاہر نہیں کی ۔

بشکریہ برانڈ سیناریو