سپریم کورٹ :ایان علی کیخلاف مقتول انسپکٹر کی بیوہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
فائل فوٹو
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے محکمہ کسٹم کے مقتول انسپکٹرکی بیوہ صائمہ اعجازکی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
مقتول کسٹم افسراعجازچوہدری کی بیوہ صائمہ اعجاز نے ایان علی کیس میں فریق بننے کی درخواست دائرکی تھی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ مقتول کسٹم افسرپرایان علی منی لانڈرنگ کیس کا بہت دباوٴ تھا۔
ایان علی ہی کسٹم انسپکٹر کے قتل میں ملوث ہے اورعدالت سے استدعا کی تھی کہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں برقراررکھا جائے اور راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں درج ایف آئی آرزمیں نامزد ملزمہ کیخلاف کارروائی کیلئے پولیس افسران کوحکم دیا جائے۔ سپریم کورٹ نے کسٹم افسرکی بیوہ کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے۔ عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔