بھارت :پاکستانی فوٹو گرافرز کی نمائش پر ہندو انتہاپسندوں کا دھاوا
فائل فوٹو
ممبئی :ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے حامیوں نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔ بھارت کے شہر ممبئی میں پاکستانی فوٹو گرافرز کی نمائش پر شیوسینا کے غنڈوں نے دھاوا بول دیا۔
ہندو انتہا پسند شیو سینا پاکستانیوں اور مسلمانوں کیخلاف کارروائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔ سدھندرا کلکرنی نے بھارتی شہر ممبئی میں پاکستانی فوٹو گرافرز کے فن پاروں کی نمائش منعقد کی جس پر شیو سینا کے غنڈوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
شیوسینا کے کارکنوں نے سدھندرا کلکرنی کیخلاف نعرے لگائے اور پاکستانی فوٹو گرافرز کو واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔سدھندرا کلکرنی نے کہا کہ اس نمائش کے پیچھے امن کے پیغام کو سمجھا جائے۔حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس کو طلب کیا گیا۔ جس نے شیوسینا کے کارکنوں کو گرفتار بھی کیا۔
پاکستانی فوٹو گرافرز بیس جون کو بھارت گئے تھے اور تین جون تک وہیں قیام کریں گے جبکہ جولائی میں بھارتی فوٹو گرافرز بھی پاکستان آئیں گے۔ اس سے قبل خورشید قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی میں سدھندرا کلکرنی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔