ہالی وڈ کی مایا ناز اداکارہ اولیویا 100 برس کی ہو گئیں

شائع 01 جولائ 2016 08:06am

olivia00000000

لاس اینجلس:ہالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ اولیویا دی ہیولینڈ 100 برس کی ہوگئیں،آسکر ایوارڈ یافتہ ہیو لینڈ ہالی وڈ کے سنہرے دور کی آخری حیات اداکارہ ہیں۔

اولیویا نےہالی وڈ میں19  برس کی عمر میں قدم رکھا وہ اب تک دو آسکر ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں،ان کے کرئیر کی بہترین فلم  'گون ود وائنڈ'ہے ،جسے8 آسکر ایورڈز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے،اس فلم  کا شمار ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں میں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اس  فلم میں اداکارہ اولیویا کے ساتھ کام کرنے والے سب ہی اداکار انتقال کر چکے ہیں۔

اولیویا دی ہیولینڈ نے 50 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی بہترین فلموں میں دی ایڈوینچر آف روبن ہوڈ،کیپٹن بلڈ وغیرہ شامل ہیں۔