پرینیتی اسٹیفن سپیل برگ کی فلم میں

شائع 01 جولائ 2016 01:33pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

 

بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہولی وڈ  میں قدم رکھ دیا۔

پرینیتی سینئر اداکار گلشن گروور کی طرح مشہور آسکر انعام یافتہ فلم ساز اسٹیفن اسپیل برگ کی فلم ' دی بی ایف جی' کیلئے اپنی آواز دیں گی۔

https://youtu.be/y1fZg0hhBX8

پرینیتی کی آواز 15 جولائی کو ریلیز کیلئے شیڈول فینٹیسی ایڈونچر فلم کے ہندی ورژن میں سنائی دے گی۔

فلم کی مرکزی کردار 'سوفی' کی آواز بننے والی پرینیتی کا کہنا ہے کہ 'مجھے یہ کردار پسند آیا اس لئے اس فلم میں ڈبنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میرا پہلا ہولی وڈ پروجیکٹ ہے'۔

'عشق زادے' گرل ہدایت کار ہومی اڈاجنیہ کی اگلی فلم 'تقدم' میں بھی نظر آئیں گئی۔

فلم میں ان کے مقابل 'شدھ دیسی رومانس ' کے سشانت سنگھ راجپوت ہوں گے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز