ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہوجائے گا ،وزیر اعظم

شائع 10 جولائ 2016 05:40am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ دھرنا مسائل کا حل نہیں، ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہوجائے گا، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ملک کی خدمت کرے، قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف صحت یابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جاتی امرا میں وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ قوم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بیماری کے دوران ان کے لیے دعائیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وہ صحت یاب ہوگئے ہیں قوم کی خدمت کرتے رہیں گے  ۔

محمد نواز شریف نے  معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ایدھی صاحب کی بہت خدمات ہیں بحیثیت قوم ایسے لوگوں کی قدر کرنی چاہیے پوری قوم ان کے انتقال پر افسردہ ہے۔