محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سےمزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

اپ ڈیٹ 10 جولائ 2016 08:19am
پیرسے جمعرات کے دوران پنجاب،زیریں سندھ میں بادل برسیں گے - فائل فوٹو پیرسے جمعرات کے دوران پنجاب،زیریں سندھ میں بادل برسیں گے - فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی،پیرسے جمعرات کے دوران پنجاب،زیریں سندھ اسلام آباد، کشمیرگلگت بلتستان میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورن پنجاب کے بعض مقامات،سکھر،کوئٹہ ڈویژن اورکشمیرمیں چند مقامات پربارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش اوکاڑہ میں 32ملی میٹرریکارڈ کی گئی ۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا  اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

 سندھ کی ساحلی پٹی کے بعض مقامات پر ہلکی بارش،بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل پیرسے جمعرات کے دوران  پنجاب،اسلام آباد، زیریں سندھ، اور کشمیر میں بیشترمقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، فاٹا، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بھی بارش ہوسکتی ہے،گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔