پاناما لیکس:پی پی کی اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 21جولائی کو بلانے کی تجویز
فائل فوٹوکراچی:پاناما لیکس پرحکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلانے کے معاملے پر پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس 21جولائی کو بلانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری پاناما لیکس کے ون نکاتی ایجنڈے پراپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلانا چاہتے ہیں،بلاول بھٹوکی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو21 جولائی کواسلام آباد میں مدعوکرنے کی تجویز پرمشاورت جاری ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد کردیا جائے گا۔
اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے پاناما لیکس پرحکومت مخالفت تحریک کے خدوخال اورحکومت کوٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔