اپوزیشن ٹی او آرز پر سیاست کررہی ہے،اسحاق ڈار

شائع 10 جولائ 2016 04:14pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ٹی او آرز پر سیاست کررہی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کیلئے ٹی او آرز  سیاست کا نام ہے۔حکومت نیک نیتی کے ساتھ اپوزیشن کو ٹی او آرز پر قائل کرنے کی ایک اور کوشش کرے گی جس کے بعد تمام حقائق سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بات چیت کی جارہی ہے۔آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ہی تمام ارکان کا تقرر مشاورت سے مکمل کر لیا جائے گا۔