بے نظیر بھٹو نے کوئی این آر او سائن نہیں کیا،رحمن ملک
گڑھی خدا بخش:سینیئرسیاستدان اعترازاحسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ،ہم ماں کا زیور نہیں بیچے جاسکتے،پی آئی اے پاکستان کا زیور ہے،پی آئی اے کی نجکاری کی پیپلزپارٹی بھرپور مخالفت کرے گی۔
سابق وزیرداخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو نے کوئی این آر او سائن نہیں کیا،یہ جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر آصف زرداری علاج کے لیے باہر جاتے ہیں تو بڑی باتیں بنتی ہیں،آصف زرداری جلد واپس آئیں گے اور یہیں خطاب کریں گے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کمزور کہنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پیپلزپارٹی کو کمزور کرنا پورے پاکستان کے لیے نقصان دے ہے۔
پیپلزپارٹی رہنما منظوروٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔