سندھ اسمبلی کے فیصلوں کا احترام کیا جائے،مولا بخش چانڈیو

شائع 27 دسمبر 2015 02:23pm

mola

لاڑکانہ:مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کہتے ہیں سندھ اسمبلی کے فیصلوں کا احترام کیا جائے،کسی کی خواہش پر فیصلے نہ کیے جائیں۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پورے پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے،اور ہمارے تحفظات دور کریں۔

مشیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے فیصلوں کا احترام کیا جائے،کسی کی خواہش پر فیصلے نہ کیے جائیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سپریم کورٹ جانے نہ جانے کا فیصلہ مشاورت سے کر یں گے،ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت بچانے کے لیے آصف زرداری نے پانچ سال باتیں سنیں ہیں،جن کا جمہوریت میں کوئی حصہ نہیں وہ خرابی چاہتے ہیں۔