وسیم اخترنےسانحہ12مئی میں ملوث ہونےکا اعتراف کرلیا
سانحہ 12 مئی 2007 کے مقدمات میں اہم پیش رفت - فائل فوٹوکراچی:ایم کیوایم کے رہنما وسیم اخترنے دوران تفتیش سانحہ 12مئی 2007میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے وسیم اختر سے منسوب خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا۔
سانحہ 12 مئی 2007 کے مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔وسیم اختر نے کراچی میں 12 مئی 2007 کو ہونے والے فساد میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردہ پولیس کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ،وسیم اختر نے اعتراف کیا کہ 12 مئی کو ان کی ہدایت پرجلاؤ گھیراؤ کیا گیا، انہوں نے ہی گاڑیوں پر فائرنگ کی ہدایت کی، چیف جسٹس کے استقبال کیلئے آنے والوں پر فائرنگ بھی انہی کی ہدایت پر کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ سانحہ 12 مئی میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کروا سکتے ہیں، دوران تفتیش وسیم اختر کی نشاندہی پر ملزم اسلم عرف کالا کو گرفتار بھی کیا گیا۔ جس کے فلیٹ سے اسلحہ برآمد ہوا۔
دوسری جانب وسیم اختر کے اعتراف سے متعلق خبروں پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
رابطہ کمیٹی نے ان خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے وسیم اختر نے کوئی اعترافی بیان نہیں دیا۔ وسیم اختر پر الزامات ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی سازش ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔