حکومت کا ایجنڈا محروم طبقات کی زندگی میں بہتری لانا ہے،شہباز شریف
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقات کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑ دیا ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت اور محروم طبقات کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔
مسلم لیگ ن کے عہدایداروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کو تعلیم،صحت،صاف پانی،ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں،متوازن ترقی کی پالیسی کے تحت پنجاب بھر میں میگاپراجیکٹس تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا جدید اور بہترین نظام مہذب معاشروں کی پہچان ہوتا ہے،ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں،اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ ٹرانسپورٹ سسٹم میں انقلاب برپا کردیگا،عام آدمی باوقار سفری سہولتیں میسر آئیں گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔