میگا کرپشن کیس:خالدلانگومزید14روزہ ریمانڈ پرنیب کےحوالے
فائل فوٹوکوئٹہ: کوئٹہ کی احتساب عدالت نے بلوچستان کے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو میگا کرپشن کیس میں مزید 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا۔
بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے احتساب عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتار معطل کردیئے گئے۔
کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے تفتیشی افسر نے کہا خالد لانگو کے بے نام اکاؤنٹس اور جائیدادیں ہیں جن کی تفتیش کیلئے مزید 14 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ خالد لانگو کے وکیل کہا سارا ریکارڈ نیب نے حاصل کرلیا ہے۔ ملزم کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے۔
عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے خالد لانگو کو 14 دن کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
بدعنوانی کے ایک اور مقدمے میں سابق وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ نے سرپم کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ احتساب عدالت میں پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئے گئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔