پاکستان رینجرزاوربھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ششماہی اجلاس جاری
فائل فوٹولاہور:پاکستان رینجرز اور بھارتی سرحدی سیکیورٹی فورسز کے درمیان ششماہی اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں جاری ہے۔
ترجمان پنجاب رینجرز کے مطابق، رینجرز ہیڈکوارٹرز لاہور میں جاری اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی بی ایس ایف کے کے شرما کررہے ہیں۔اجلاس کے دوران بارڈر مینجمنٹ کے معمولات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق، اجلاس میں محکمہ داخلہ،سندھ رینجرز اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے نمائندے بھی شریک ہیں جبکہ اجلاس کل بھی رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہوگا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔