وسیم اختر پر الزام،متحدہ کی تردید

شائع 27 جولائ 2016 06:40pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایم کیوایم نے وسیم اختر پر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔نوسال بعد اب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،اس مبینہ اعترافی بیان نے مردہ کیس میں نئی جان ڈال دی ہے اور کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

وسیم اختر پر الزامات کے بعد ایم کیو ایم نے بھی ردعمل دے دیا۔کنور نوید جمیل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وسیم اختر پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بارہ مئی کے واقعے کی سب سے پہلے ایم کیو ایم نے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا اورہائیکورٹ کے کمیشن نے ایم کیو ایم سے وابستہ کسی رہنما پر کوئی الزام نہیں لگایا اورنہ ہی کراچی بدامنی کیس میں سانحہ  بارہ مئی کے حوالے سے کسی متحدہ رہنما کو ملوث قرار دیا گیا۔متحدہ رہنما نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کیخلاف سازشوں کو بند کیا جائے۔