کراچی:رینجرز کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2016 08:40am
 اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ہے - فائل فوٹو اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ہے - فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد کیا گیا اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ہے۔

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں ،سرجانی ٹاؤن میں تازہ کارروائی کر کے مہلک اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق، کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی جس کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

 رینجرز نے بتایا کہ کارروائی سرجانی ٹاؤن میں قائم ایک خالی مکان میں کی گئی، جہاں واٹر ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا، برآمد شدہ اسلحے میں 15 22 بور رائفلیں، دو 12 بور رپیٹر، ایک 30 بور پستول، ایک 44 بور رائفل اور 8 بلٹ پروف جیکٹس شامل ہیں۔

 ترجمان رینجرز کے مطابق، اسلحہ اور ایمونیشن شہر میں بد امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔