کراچی:نیوسبزی منڈی میں پیٹیوں کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں نیوسبزی منڈی میں پیٹیوں کےگودام میں لگی آگ بجھادی گئی،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کراچی کے علاقے نیوسبزی منڈی،گلشن معمار کیمپ میں پیٹیوں کے گودام میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا،فائربریگیڈ کی 12 گاڑیاں اور 2 واٹر باؤزر نے آگ پر قابوپایا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق ،رات گئے گلشن معمارکیمپ میں پیٹیوں کے گودام میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور واٹر باؤزر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کردیں جس پر اب قابو پا لیا گیا ہےاورکولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق، آگ 3 سے4ایکٹرکےرقبے پر لگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔