لاہور میں مزید 2 بچے اغواء ہوگئے
فائل فوٹولاہور:لاہور میں مزید 2بچے اغواء ہوگئے،نشترکالونی سے 10سالہ صہیب اور ریلوے کالونی سے 11سالہ طوبیٰ لاپتہ ہوگئی،سپریم کورٹ میں بچوں کے اغواء سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔
پنجاب میں بچوں کے اغواء کا مسئلہ سنگین ہوگیا، پنجاب پولیس بچوں کا اغواء روکنے میں ناکام ہوگئی، مختلف علاقوں سے اب تک 11بچے اغواءیا لاپتہ ہوچکے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق ،اس سال لاہور سمیت پنجاب بھر سے 681بچے گم یا اغواء ہوئے ہیں،بچوں کے اغواء سے متعلق مزید 2نئے کیس سامنے آگئے، صہیب کاشف کے والد کی درخواست پر تھانہ نشترکالونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
والد کے مطابق ،صہیب کاشف 2 دن قبل گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوا،جسے ہر جگہ تلاش کیا مگر وہ نہیں ملا۔
دوسری جانب ریلوے کالونی پارک لائن سے 11 سالہ طوبیٰ شام کو گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی اور واپس نہیں آئی،لاپتہ بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔
سپریم کورٹ میں بچوں کے اغواء سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔