سندھ کےنامزدوزیراعلیٰ کی مختلف سیاسی جماعتو ں کےرہنماؤں سےملاقاتیں
فائل فوٹوکراچی:سندھ کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ حل کیلئے سب مل کر کام کریں گے۔
پیپلزپارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج مصروف دن گزارا،مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور سندھ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے پہلی ملاقات کی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے،اور ملک کی سیاسی صورحال سمیت پارٹی فیصلے پر بات چیت کی،ان کی دوسری ملاقات مخدوم جمیل الزمان سے ہوئی،اس دوران صوبائی کابینہ کی تشکیل سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
مراد علی شاہ گورنر سندھ سے بھی ملے،جس کے بعد فریال تالپور اور قائم علی شاہ سے بھی ملاقاتیں کیں،
انہوں نے نئی کابینہ کی تشکیل پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔