آریان اور نویا کی ان تصاویر نے لوگوں کو حیران کردیا

شائع 28 جولائ 2016 07:20am

navya-colaj

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سوشل میڈیا کے کنگ  اور امیتابھ کی نواسی نویا نویلی نندا کوئین تصور کی جاتی ہیں۔

دونوں اسٹار کڈز اکثر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہتے ہیں ،جس کے باعث ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق آریان اور نویا نے نئی ایپ 'پرزما' کے ذریعے فلٹر کی گئی  اپنی تصاویر شئیر کرکے ایک بار پھر سب کو حیران کردیا ہے۔

پرزما ایک فوٹو فلٹر ایپ ہے،جس میں تصاویر کو آرٹ یا مصوری کے انداز میں نیا رنگ دیا جاتا ہے ،جو دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیتاہے۔

پرزما کے ذریعے فلٹر کی گئیں تصاویر ابھی تک کسی اور اداکار کی جانب سے سامنے نہیں آئی ہیں اسلئے کہہ سکتے ہیں بھارتی مشہور بچے اس بار بازی لے گئے۔

aryan1

navya2