انڈونیشیامیں پاکستانی شہری ذوالفقارکوکل سزائے موت دی جائے گی
فائل فوٹوجکارتہ:انڈونیشیا میں منشیات فروشی کیس میں پاکستانی شہری ذوالفقار کو کل سزائے موت دی جائے گی ۔
ذوالفقار کی بہنوں اورعزیزواقارب نے رات گئے مال روڈپر دھرنا دیا اور اعلی حکام سے سزا کی معافی کا مطالبہ کیا۔
رحم رحم کی صدائیں بلند کرتے یہ ذوالفقار کے اہل خانہ ہیں جسے انڈونیشیا میں پھانسی کی سزا دی جائے گی۔
لاہور کے علاقے مغل پورہ سے تعلق رکھنے والا ذوالفقار روزگار کی تلاش میں انڈونیشیا گیا۔ سنہ 2005 میں 52 سالہ ذوالفقار کو 300 گرام ہیروئین انڈونیشیا لے جانے کی کوشش میں مجرم قراردیا گیا تھا تاہم اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔
ذوالفقارکی بہنوں نے رات گئے اپنے عزیز واقارب کے ہمراہ مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے اپنے بھائی کی سزاختم کرانے کی اپیل کی۔
احتجاج کے دوران مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ ذوالفقار کی بہنوں کا کہنا تھا کہ ان کا بھائی بے گناہ ہے اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔
پاکستان کی جانب سے ذوالفقارکی پھانسی رکوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اوراس سلسلے میں پاکستانی سفیر نے انڈونیشین حکام سے بھی رابطہ کیا ہے اور ذوالفقار کی پھانسی مؤخرکرنے کی اپیل کی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔