بھارتی مشہور گلوکارارمان ملک پاکستانی فلم میں گائیں گے

شائع 28 جولائ 2016 10:25am

janan00000000000000

لاہور:بھارت کے مشہور گلوکار ارمان ملک پاکستانی فلم 'جانان 'کے ذریعے پاکستانی فلموں میں قدم رکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم جانان میں پہلی بار ایک بھارتی گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

ارمان کا شمار بھارت کے مشہور گلوکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی کامیاب گانے گائے ہیں،ایوارڈ یافتہ گلوکار نے سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ہیرو کا ٹائٹل سونگ 'میں ہوں ہیرو تیرا 'گا کر سب کے دل جیت لئے تھے۔

واضح رہے کہ فلم جانان کی کہانی خیبر پختو نخواہ کی ثقافت اور اس میں پنپنے والی محبت کے گرد گھومتی ہے،فلم میں ارمینہ رانا خان اور علی رحمان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے ،جبکہ ریحام خان سمیت حریم فاروق،منیر حسین اورعمران رضا کاظمی فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں۔