بجلی کی قیمت میں 2روپے80پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

شائع 28 جولائ 2016 10:25am
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں پرہوگا - فائل فوٹو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں پرہوگا - فائل فوٹو

اسلام آباد:نیپرانے بجلی کی قیمت میں 2روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں پرہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں 2روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے دوران سماعت نیپرا کو بتایا گیا کہ جون میں فیول لاگت 4روپے فی یونٹ رہی۔ ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 82 پیسے فی یونٹ مقررتھی ۔

 چیئرمین نیپرا نے جون کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست 3 جولائی کے بجائے 25 جولائی کو دینے پربرہمی کا اظہار کیا۔بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کارکمپنیوں پرہوگا۔