کراچی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی،5 افراد گرفتار
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں رینجرز نے ملیر،عزیزآباداوراورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلرسمیت5افراد کو حراست میں لے لیا۔
رات گئے کراچی میں رینجرز نے عزیزآباد نمبر 4 میں ایک مینارہ مسجد کے قریب خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا،رینجرز نے مشبتہ مکانات کی تلاشی لی اور دوران تلاشی 2 افراد کو زیرحراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا۔
رینجرز نے دوسری کارروائی ملیر سعودآباد آر سی ڈی گروانڈ کے قریب کی، کارروائی کے دوران 2 افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ،زیرحراست افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔
دوسری جانب پولیس نے اورنگی ٹاون،پاکستان بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ،ملزم نے 8 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔