کیا آپ بھی سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں؟

شائع 29 جولائ 2016 07:09am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر لوگوں گہری نیند سورہے ہوتے ہیں اور بہت خوبصورت سا خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ اچانک وہ سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں اورخوف کی وجہ سے ان کی آنکھ کھل جاتی ہے۔

یہ مسئلہ دنیا میں تقریباً ہر شخص کے ساتھ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سوتے ہوئے ڈر جانے والی کیفیت کو ہائپنک جرک کہاجاتا ہے۔ اس کیفیت میں انسان کو ایسا لگتا ہے کہ وہ بہت اونچائی سے گر رہا ہے یا پھر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی نے ان کو جھنجوڑ کے اٹھایا ہے،اس کے علاوہ مختلف لوگوں کو سوتے ہوئے مختلف چیزیں محسوس ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق وہ افراد جو سونے سے قبل چائے یا کافی استعمال کرتے ہیں ، وہ افراد سوتے ہوئے ڈر یا خوف کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔سوتے ہوئے ڈر جانے کی وجہ یہ ہے کہ دماغ کا ایک حصہ تو سو رہا ہوتا ہے لیکن ایک حصہ مکمل طور پر نہیں سوتا، جس کے باعث لوگ خواب دیکھتے دیکھتے اٹھ جاتے ہیں اور ڈر جاتے ہیں۔

اکثر لوگ جب بےخبری کی نیند سورہے ہوتے ہیں تو وہ افراد بھی سوتے ہوئے ڈر جاتے ہیں ۔ جب آپ بےخبر سورہے ہوتے ہیں تو اس میں آپ کا دماغ مکمل طور پر سورہا ہوتا ہے لیکن دن بھر ہونے والی چیزوں کی وجہ سے آپ کی نیند میں خلل ہوجاتا ہے اور ڈر کے اٹھ جاتے ہیں۔