بھارتی کر کٹر یووراج سنگھ نے ہمسفر چن لیا
فائل فوٹوممبئی:بھارت کے مشہور کر کٹر یووراج سنگھ نے اپنا ہمسفر چن لیا۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق یووراج سنگھ اور بولی وڈ میں فلم 'باڈی گارڈ' کے ذریعے پہچان بنانے والی اداکارہ ہیزل کیچ نے رواں سال کے آخر میں شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں مشہور شخصیات بھارت کے مشہور کرکٹر ہر بجن سنگھ کی شادی کے موقعے پر قریب آئے،تاہم دونوں نے اپنے رشتے کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا۔
لیکن اب یووراج نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے اور ہیزل کے رشتے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بالی جیسے خوبصورت مقام پر شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔