رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل متوقع
فائل فوٹوکراچی:رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل کیا جائے گا، تجزیہ کار کہتے ہیں معاشی اشاریوں میں بہتری کے پش نظر شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔
اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس کل ہوگا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کے بعد گورنر اسٹیٹ بینک محمود اشرف وتھرا پریس کانفرنس میں نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔
ادھر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور افراط زر کی شرح میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور روپے کی قدر میں استحکام کے پیش نظر شرح سود میں 25 سے 50 بیسز پوائنٹس کمی متوقع ہے، جس سے نجی شعبے کے قرضوں اور معاشی نمو میں اضافہ ہوگا۔
یاد رہے رواں سال اکیس مئی کو مرکزی بینک نے شرح سود 25 بیسز پوائنٹس کمی سے 5.75 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا، جو ملکی تاریخ میں 42 سال کی کم ترین سطح ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔