حلیمہ قتل کیس:عدالت کاعبداللہ کونانی کےحوالے کرنےکا حکم

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2016 10:16am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی مقامی عدالت نے مقتولہ حلیمہ بی بی کے ڈھائی سالہ بیٹے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی کی فیملی کورٹ میں عبداللہ حوالگی کیس کی سماعت ہوئی۔عبداللہ کے ماموں نےعدالت میں 21 جولائی کو دائر درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ عبداللہ کے والد چوہدری اقبال پرورش کے قابل نہیں ہےلہذابچے کونانی کے حوالے کیا جائے۔

درخواست گزارعمرکاموقف تھا کہ چوہدری اقبال خود بیمار ہے وہ بیٹے کو نہیں رکھ سکتے جبکہ چوہدری اقبال کے بیٹے پرحلیمہ کے قتل کا الزام بھی ہے۔ جب وہ ماں کومارسکتا ہے توعبداللہ  کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔

عدالت نے فریقین کےدلائل سننے کے بعد مقتولہ حلیمہ بی بی کے بیٹے عبداللہ کو نانی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ عبداللہ کے والد جب چاہیں اپنے بیٹے سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ڈھائی سالہ عبداللہ 25 مئی سے ایدھی ہومزمیں رہ رہا ہے جواب اپنی نانی کے گھرمنتقل ہوجائے گا۔