سندھ پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے،قائم علی شاہ

شائع 27 دسمبر 2015 05:22pm

qaim

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم، چوہدری صاحب کو روکیں، سندھ پر کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، سندھ کی محبت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے، ہمارے فیصلے کو ایک طرف رکھنے کا کسی کو حق حاصل نہیں ہے۔

سائیں قائم علی شاہ نے اپنی تقریر میں وفاقی وزراء اور خاص کر چوہدری صاحب کونشانہ بنایا،کہا وزیراعظم نواز شریف اپنے چوہدری صاحب کو روکیں۔

انہوں نے کہا چوہدری صاحب اور ان کے ساتھی سندھ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں لیکن سندھ کے جوان اپنے صوبے پر آنچ آنے نہیں دیں گے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ آئین نے سندھ کو طاقت دی ہے، سندھ اسمبلی کے فیصلے کو ایک طرف نہیں رکھا جاسکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کراچی میں امن کراچی کے عوام کی وجہ سے آیا ہے اور اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ کراچی کا امن اس کی وجہ سے آیا تو یہ غلط ہے۔