وزیراعظم آج کراچی پہنچ رہے ہیں
کراچی: وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں، وزیراعظم پورٹ قاسم کا دورہ، تاجروں کی کانفرنس میں شرکت اور صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم محمد میاں نوازشریف ایج کراچی پہنچ رہے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پورٹ قاسم اتھارٹی کا دورہ کریں گے اور پاور پراجیکٹ کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف تاجروں کی کانفرنس میں شرکت اور صوبائی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔