وزیراعظم اوروزیراعلی سندھ میں ملاقات آج ہوگی

شائع 28 دسمبر 2015 04:32am

1435733995_1422596340_PM-visit-2

کراچی :وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے رینجرزکوازخود اختیارات دینے کے معاملے پروفاق اورسندھ حکومت میں تنازع برقرارہے،آج وزیراعظم اوروزیراعلی سندھ میں ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم میاں نوازشریف پیرکوایک روزہ دورے پرکراچی پہنچیں گے ۔وزیراعلی سندھ رینجراختیارات کا معاملہ اٹھائیں گے۔ کراچی میں رینجرکو ازخود اختیارات دینے کے معاملے پروفاق اورسندھ حکومت کے مابین تناو¿ کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا،ادھرپیپلزپارٹی نے وزیراعلی سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات رینجراختیارات کے تنازع پرعدالت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے،قائم علی شاہ وزیراعظم کوسندھ اسمبلی کی قرارداد اورسندھ کابینہ کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم گورنراوروزیراعلی سندھ سے ملاقات کے علاوہ کراچی میں تاجروں کی تقریب میں شریک ہونگے۔ رینجرکودیے گئے اختیارات پرتاجروں نے وفاقی حکومت کے اقدام کی حمایت کی ہے۔