بلاول بھٹو کی حکومت پر تیروں کی برسات
لاڑکانہ :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر حکومت پر تیروں کی برسات کردی۔ انہوں نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ نیشنل ایکشن پلان نہیں ن لیگ ایکشن پلان ہے۔
حکومت بتائے کہ ماڈل ٹاون میں پولیس کو کس نے اختیار دیا تھا۔ اسلام آباد میں داعش کے حمایتی بیٹھے ہیں۔
بلاول بھٹو اپنی والدہ کی برسی پ±ر جوش دکھائی دیئے۔انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تیر برسائے،بلاول نے حکومت کی جانب سے جاری نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور تنقید کی۔بلاول نے کہا کہ یہ نیشنل ایکشن پلان نہیں، ن لیگ ایکشن پلان ہے۔جس کا نشانہ صرف سیاسی مخالفین ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان کی حمایت کرتے ہیں لیکن یہ بتایا جائے کہ اس کے تحت صوبوں کیخلاف سازش کب بند ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر فوج قربانیاں دے رہی ہے لیکن حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کون سا بڑا دہشگرد پکڑا ہے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے۔ فیصلے بند کمرے میں ہورہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب،میڈیا ٹرائل کرلیں ، تمام ادارے استعمال کرلیں،شکست آپ کا مقدر ہوگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں آج داعش کے خطرات منڈلارہے ہیں،اسلام آباد میں داعش کا ایک آدمی بیٹھا ہے جس کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔انہوں نے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ لاہور ماڈل ٹاون میں چودہ افراد قتل کیے گئے
ان کا قاتل کیوں نہیں پکڑا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کو پناہ دی جارہی ہے جبکہ دہشت گردوں کا ٹولا الٹا پیپلزپارٹی پر الزامات لگائے جارہے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔