امریکی باکس آفس پر فلم جیسن بورن سرفہرست

شائع 01 اگست 2016 02:33pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک :امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم جیسن بورن نے دھواں دھار آغاز کرلیا۔ فلم چھ کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے سرفہرست ہے ۔

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم جیسن بورن جیسن بورن نے دھماکے دار انٹری کی ہے ۔فلم جیسن بورن فرنچائز کی پانچویں انسٹالمنٹ ہے اور فلم نے دوسری بڑی اوپننگ کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

جیسن بورن چھ کروڑ ڈالر کماکر پہلی پوزیشن پر ہے فلم کی کہانی ایک بار پھر سی آئی اے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس میں میٹ ڈیمن سابق سی آئی اے افسر کی حیثیت سے مشن پر جاتا ہے۔

دوسرے نمبر پر آنے والی فلم اسٹار ٹریک بیونڈنے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کمائے ہے فلم کے بزنس میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے ساٹھ فیصد کمی آئی ہے۔اسٹار ٹریک نے دو ہفتوں میں پندرہ کروڑ ڈالر بٹورے ہیں ۔

ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی دھن میں لگی تین ماؤں کی کہانی پر مبنی فلم بیڈ مومز تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے فلم نے دو کروڑ چوتیس لاکھ ڈالرز کا بزنس کیاہے ۔