ہالی وڈ فلم سوسائیڈ اسکواڈ کا پریمیئر
فائل فوٹونیویارک :نیویارک میں ہالی وڈ فلم سوسائیڈ اسکواڈ کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا، تقریب میں ہالی ووڈ سپر اسٹار ول اسمتھ سمیت دیگر فنکاروں کی شرکت لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔ نیویارک میں رنگ جمائے ہالی ووڈ فلم سوسائیڈ اسکواڈ کے فلمی ستاوں نے جہاں فلم کا پر جوش پریمیئر منعقد کیا گیا۔
تقریب میں فلمی ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر واک کی اور مداحوں کے ساتھ خوب انجوائے کیا، ساتھ ہی تصاویر بھی بنوائیں۔فلم میں اداکار ول اسمتھ ادکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
فلم کی کہانی سپرولنز کے مشن کر گرد گھومتی ہے۔ جو اپنے خلاف بنائے جانے والے حکومتی مشن کو قبول کرتے ہیں لیکن بالاخر موت ان کا نصیب بنتی ہے۔
فلم سوسائیڈ اسکواڈ کی کہانی اسی نام سے لکھی گئی کتاب سے ماخوذ ہے، جس میں ہیرو کے مخالف مشن شامل ہے۔ فلم پانچ اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔