بچے انگریزی موویز اور سٹ کام کو ترجیح دیتے ہیں، عرفان خان

شائع 03 اگست 2016 03:07pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اداکارعرفان خان کا ماننا ہے کہ بین الاقوامی فلم اور ٹی وی انڈسٹری ہندوستانی مارکیٹ پر قبضہ جما رہی ہے۔

عرفان خان  اس بارے میں فکرمند ہیں کہ ہندوستانی نوجوان مغرب میں بنی فلم اور ڈراموں کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔

اس فکر کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچے انگریزی موویز اور سٹ کام کو اپنی فلموں اور سیریز پر ترجیح دیتے ہیں۔ مغرب آہستہ آہستہ ہندوستانی مارکیٹ کو قبضے میں لے رہا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز