سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکا سانگ کیمپ کادورہ

اپ ڈیٹ 04 اگست 2016 07:22am
کیمپ میں موجود مزدوروں کی مشکلات سنیں - فائل فوٹو کیمپ میں موجود مزدوروں کی مشکلات سنیں - فائل فوٹو

دمام:سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظورالحق نے سانگ کیمپ کادورہ کیا ہے،کیمپ میں موجود مزدوروں کی مشکلات سنیں،دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا کھانا جلد بحال کیا جارہا ہے۔۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیرمنظورالحق نے سانگ کیمپ کا دورہ کیا اورکیمپ میں موجود 800پاکستانی مزدورں کی مشکلات سنیں،مزدوروں کویقین دلایا گیا کہ کمپنی ان کا کھانا بحال کردے گی،اگرکھانا فراہم نہ کیا گیا تومزدوروں کونقد رقم دیں گے۔

جبکہ ستین ،الجیرئرہ اورطائف میں مزدوروں کوکھانا فراہم نہیں کیا گیا تھا،ان کونقد رقم دی جائے گی جبکہ جدہ کے کیمپوں میں 23 پاکستانی مقیم ہیں اوردوبڑے کیمپوں میں کھانا بحال کردیا گیا ہے،دمام میں مزدوروں کواشیائے خوردونوش کیلئے 200ریال دیئے جارہے ہیں۔