حافظ آباد:مکان کےتنازعے پرفائرنگ، 3افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 04 اگست 2016 07:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

حافظ آباد:حافظ آباد میں مکان کے تنازعے  پر قریبی رشتہ داروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

حافظ آباد کے گاؤں پاڑ نصیبا میں قریبی رشتہ داروں کا آپس میں  2 مرلے کے مکان کا تنازع چلا آرہا تھا۔تنازع اتنا بڑھ گیاکہ نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی اورمبینہ طور پر فائرنگ سے 2 بھائی دلاور،ناصراور ان کا بھانجا اعظم جاں بحق ہوگئے۔

مقتولین کی والدہ اپنے 2بیٹوں کی ہلاکت پر غم سے نڈھال ہیں۔مقتولین کے بھائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزمبینہ طورپران کے رشتے دار افتخارنے ساتھیوں سمیت گھر میں گھس کرفائرنگ کردی۔

پولیس نے لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔