مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاعالمی برادری نوٹس لے،پاکستان

اپ ڈیٹ 04 اگست 2016 10:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کا عالمی برادری نوٹس لے۔  ترجمان دفترخارجہ کہتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی قدرکی جائے۔

دفترخارجہ میں ہفتہ وارنیوزبریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں کی بھارتی افواج کے ہاتھوں شہادت کی خبریں روزانہ موصول ہورہی ہیں۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ۔

امریکاکی  دفاعی امداد روکنے کے سوال پرترجمان کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہیں۔ اس جنگ میں اتحادی سپورٹ فنڈ مددگارہے ، دنیا  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدرکرے ۔

نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی دیرینہ مطالبہ ہے ۔ ترجمان نے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے مدد کی بھی یقین دہانی کروائی۔