سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمدعالم خٹک (ر) آج ریٹائرہوجائیں گے

اپ ڈیٹ 05 اگست 2016 07:30am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک ریٹائرڈ آج ریٹائر ہو جائیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ ریٹائرڈ کو نیا سیکریٹری دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے لئے پہلے ہی نامزدگی پانے والے جنرل محمد عالم خٹک ریٹائرڈ آج سیکریٹری دفاع کے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ضمیرالحسن شاہ ریٹائرڈ کو سیکریٹری دفاع بنائے جانے کا امکان ہے۔

 ضمیرالحسن شاہ پاک فوج میں ایڈجوڈنٹ جنرل رہ چکے ہیں۔ محمد عالم خٹک کو 4 اگست 2014 میں سیکرٹری دفاع مقرر کیا گیا تھا۔

مہتاب عباسی کے استعفے کے بعد انہیں خیبرپختونخوا کے نئے گورنر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہ اور بلوچستان اور خیبرپختونخوا اور آئی جی فرنٹیئر کور کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔