نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اسلام آباد پہنچ گئے

اپ ڈیٹ 05 اگست 2016 07:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اسلام آباد پہنچ گئے۔جہازپرسوارہونےسے قبل بھی فائلوں پردستخط کئے اورپرنسپل  سیکرٹری کوہدایات دیتے رہے۔

بابائے قوم کے اس قول پرعمل پیراہیں نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ اورچاہتے ہیں کے ان کی کابینہ اورصوبائی بیوروکریسی بھی اس پرعمل پیرارہے۔یہی وجہ کے وہ متعدد اجلاسوں میں افسران کوزیادہ سے زیادہ کام کی تنبیہ کرتے نظرآئے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ وقت پرآفس آمد اوراجلاسوں میں شرکت کی صورت میں وزیراعلی خود بھی اسی فارمولے پرعمل پیراہیں۔وزیراعلیٰ اسلام آباد روانگی سے قبل پی اے ایف بیس فیصل پربھی ایکشن میں دکھائی دیئے۔

پی اے ایف بیس پراہم فائلوں پردستخط کئے اورپرنسپل سیکرٹری کوہدایات دیتےرہے۔نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ عہدہ سنبھالنے کے بعد اسلام آباد میں آج پہلی مرتبہ وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔

ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور وفاق سےورکنگ ریلیشن شپ،کراچی آپریشن اوردیگراہم امورپرتبادلہ خیال ہوگا۔