بولی وڈ کے9 مشہور خانز کی غیر مسلم بیویاں

اپ ڈیٹ 19 جولائ 2018 05:21am

saif00000000000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کا شمار دنیا کی بڑی انڈسٹریز میں ہوتا ہے،یہاں سے تعلق رکھنے والے تمام بڑے اداکار 'خانز' ہیں،لیکن ان تمام خانز میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے ان کی غیر مسلم بیویاں۔

مذہب تبدیل ہونے کے باوجود یہ جوڑیاں ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں ،آئیے ان کے حسین رشتوں پر ڈالتے ہیں ایک نظر

شاہ رخ خان،گوری خان

srk200000000000

بولی وڈ انڈسٹری کی پہچان کنگ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوں نے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والی خاتون گوری سنگھ سے محبت کی شادی کی  ،دونوں کی شادی 25 اکتوبر 1991 میں انجام پائی تھی، دونوں کے 3بچے آریان،سہانا  اور ابراہم خان ہیں،شادی کو طویل عرصہ گزر چکا ہے لیکن دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں کبھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

ارباز خان،ملائکہ اروڑا خان

arbaz00000000000000

سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے بھی شادی کیلئے غیر مسلم اداکارہ امریتا اروڑا  کا انتخاب کیا،دونوں کی شادی 12 دسمبر1998 کو انجام پائی تھی،شادی کو تقریباً 16 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد اس خوبصورت جوڑی کا اختتام 2016 یعنی رواں سال نہایت سوگوار انداز میں ہوا۔

سہیل خان،سیما سچ دیو

sohail000000000

سلمان خان اور ارباز خا ن کے چھوٹے بھائی سہیل خان بھی اپنے بڑے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غیر مسلم خاتون سیما سچ دیو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ،دونوں کے دو بیٹےنروان اور یوہان ہیں۔

عرفان خان،سوتاپا سکدار

irfan0000000000

بولی وڈ میں اپنی صلاحیتوں کے باعث الگ پہچان بنانے والے اداکار عرفان خان  نے بھی شریک حیات کیلئے ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انتخاب کیا،عرفان  کی 'سوتاپا سکدار' سے پہلی بار دہلی کے  ایکٹنگ اسکول میں ملاقات ہوئی،یہ ملاقات پسند اور پھر محبت میں تبدیل ہو ئی ،دونوں کے دو بیٹےبابِل اور آریان ہیں۔

عامر خان ،کرن راؤ

amir0000000000

بھارتی فلم انڈسٹری کے پرفیکٹ خان نے دو بار شادی کی اور دونوں بار مسلم کی بجائے غیر مسلم خواتین کا انتخاب کیا ،عامر کی پہلی شادی اداکارہ رینادت سے ہوئی تھی ،جبکہ انہوں نے دوسری شادی کران راؤ سے کی ،کرن اور عامر کی ملاقات 2005 میں فلم 'لگان' کے سیٹ پر ہوئی تھی،کرن وہاں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہی تھیں ،دونوں کا ایک بیٹا ہے جس کا نام  آزاد راؤ خان ہے ۔

عمران خان،اونتیکا ملک

imran0000000000000

عامر خان کے بھانجے عمران خان نے بھی بولی وڈ میں قسمت آزمائی کی لیکن اپنے ماموں جیسا نام نہ پیدا کر سکے،عمران 19 سال کی عمر سے اونتیکا ملک کے ساتھ ہیں ،دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری تھا،بالآخر 10جنوری 2011 میں دونوں نے اپنے رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کیا اور شادی کرلی،دونوں کی ایک خوبصورت بیٹی بھی ہے جس کانام اِمارا ملک خان ہے۔

فردین خان،نتاشا مادھوانی

fardin00000000000

فردین خان اور نتاشا مادھوانی بچپن کے دوست ہیں،دونوں نے 2005 میں اپنی دوستی کو شادی میں تبدیل کرلیا،نتاشا ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز کی بیٹی ہیں۔

زاید خان،ملائکہ پاریکھ

zayed000000000000

زاید خان اور ملا ئکہ پاریکھ ہائی اسکول میں ایک ساتھ تھے ،اسکول کی دوستی کو دونوں نے 20 نومبر2005 میں شادی کے خوبصورت رشتے میں تبدیل کرلیا،ایک انٹرویو کے دوران زاید خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بیوی کو تین بار شادی کیلئے پرپوز کیا تھا ،لہٰذا ملائکہ کے ہاتھ میں تین انگوٹھیاں ہیں۔

واضح رہے کہ زاید خان مشہور اداکار ہرتیک روشن کی سابقہ بیوی سوزان خان کے بھائی ہیں۔

سیف علی خان ،کرینہ کپور

saif00000000000

بولی وڈ کی سب سے شاکنگ شادی چھوٹے نواب سیف علی خان اور معروف اداکارہ کرینہ کپور کی تھی،دونوں نے اتنی اچانک شادی کا فیصلہ کیا کہ ان کے گھروالوں سمیت تمام لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔دونوں کی شادی 2012 میں انجام پائی،عمروں میں 10 سال  کافرق ہونے کے باوجود دونوں کی شادی کامیابی سے جاری ہے۔

بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام