ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم "دی لٹل پرنس" ریلیز

شائع 05 اگست 2016 01:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نیویارک :اینی میٹڈ فلموں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر ہے کہ  ہالی ووڈ کی نئی اینی میٹڈ فلم 'دی لٹل پرنس' ریلیز کر دی گئی ہے۔

تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لٹل پرنس انیس سو تینتالیس کے فرنچ ناول دی لٹل پرنس پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی ایسی ذہین بچے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی ماں کے ساتھ نئے گھر شفٹ ہوتا ہے اور پھر اس کی ملاقات ایک بزرگ  پائلٹ سے ہوتی ہے۔

پائلٹ بچے  کو صحرا میں جہاز تباہ ہونے سے لیکر ننھے شہزادے تک کی کہانی سناتا ہے۔ جو بچے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتا ہے۔ایڈونچرپرمبنی فلم دی لٹل پرنس امریکی سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔