امیشا پٹیل میڈیا پر برہم

اپ ڈیٹ 09 اگست 2016 10:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی:بولی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل ویسے تو میڈیا پر کم ہی نظر آتی ہیں، لیکن ان کا کم آنا بھی رپورٹرز کیلئے خطرے سے کم نہیں

امیشا پٹیل  ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم ' بھیا جی سپر ہٹ'  کے حوالے میڈیا کے نمائندوں سے ملیں۔  اس دوران ایک صحافی نے انہیں امیشا کہہ کر پکارا تو انہیں غصہ آگیا اور کہا کہ امیشا جی بولوآپ سن رہے ہو ناں  سب کو۔

امیشا پٹیل اسی پر بس نہیں ہوئیں بلکہ میڈیا کے شور سے تنگ آکر چلائی اور انہیں چپ ہونے کا کہا۔

تین سال تک انڈسٹری سے غائب رہنے کے سوال پر بھی امیشا کا غصہ کم نہ ہوا کہہ ڈالا کہ اگر آپ عقلمند ہوتے تو خود بہ خود سمجھ جاتے کہ میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے میں مصروف تھی۔

امیشا پٹیل کی نئی آنے والی فلم ' بھیا جی سپر ہٹ' ایکشن کامیڈی فلم ہے جو تئیس دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔